دالبندین کی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 8 سے زاہد ٹرانسفارمرز جل گئے:سیاسی و قبائلی رہنماء داود نوتیزئی
شدید سردی میں بجلی نہ ہونے سے لوگ سخت ذہنی کرب میں مبتلا ہوچکے ہیں
(دالبندین (ویب ڈیسک
ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت بابائے چاغی پینل کے سرکردہ رہنماء و سابق ڈسٹرکٹ چئرمین میر داود خان نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں گذشتہ کئی روز سے دالبندین شہر و گردونواح میں 8 سے زاہد ٹرانسفارمرز کے جلنے عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی اور کیسکو حکام کی لا پرواہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شدید سردی میں بجلی نہ ہونے سے لوگ سخت ذہنی کرب میں مبتلا ہوچکے ہیں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں دالبندین کی تاریخ میں پہلی بار بیک وقت 8 سے زاہد ٹرانسفارمرز جل گئے ہیں جس کے سبب شہر میں نہ صرف بجلی کا بہت بڑا بحران پیدا ہوا ہے
بلکہ شہر میں پانی کی قلت جیسے مسئلے نے بھی سر اٹھا لیا ہے انہوں نے کہا کہ یوں تو سوشل میڈیا میں آئے روز دالبندین سمیت ضلع چاغی میں کروڑوں بلکہ اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی تصاویر اور شوشے دیکھنے کو ملتے ہیں مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں اتنی بڑی ترقیاتی منصوبوں اور جھوٹے دعووں کے باوجود شہر میں چند ٹرانسفارمر کے مسائل کا حل نہ ہونا ترقی و خوشحالی کے تمام تر دعووں کی نفی کرتا ہے دوسری جانب کیسکو اہلکاروں نے خراب ٹرانسفارمر کوئیٹہ ورکشاپ میں رکھ کر مختلف کلیوں کے باشندوں سے اجتماعی چندہ اکٹھا کرنے کے امید میں بیٹھے ہوئے ہیں جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی کے مترادف ہے ۔
ٹرانسفارمر کے بنانے میں عوامی نمائندوں اور کیسکو کے حکام بالا کی سردمہری بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو مصیبت کی اس گھڑی میں ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ کٹھن حالات میں بھی ٹرانسفارمرز کی مرمت و تنصیب کے لیے اپنا بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے دالبندین کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقی و خوشحالی کے خالی خولی دعوں پر یقین رکھنے کی بجائے حقیقی قیادت کا ساتھ دیں تاکہ ٹرانسفارمر سمیت زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات بروقت اٹھا کر عوامی مسائل و مشکلات کا ازالہ کیا جاسکے
[…] (نامہ نگار)رئیس گوٹھ کراچی کے سربراہ ممتاز معروف قبائلی شخصیت رئیس غلام سرور کلمتی نے کہا ہے کہ انتظامیہ و […]