پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا،گورنرپنجاب

پی ڈی ایم انصاف پر مبنی نہیں مرضی کے فیصلے چاہتی ہے

5 169

لاہور(ویب ڈیسک )گورنر پنجاب چودھری سرور کاکہناہے کہ پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے کچھ نہیں ملے گا،پی ڈی ایم انصاف پر مبنی نہیں مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔گورنر پنجاب چودھری سرور سے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے ملاقات کی،صداقت عباسی نے آب پاک اتھارٹی منصوبے کے آغاز پر گورنر پنجاب کو مبارکباددی۔گورنر پنجاب چودھری سرور کاکہناہے کہ اداروں پر دباو بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہوگا،اداروں کوریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دور گزر چکا اب ادارے آزاد ہیں ،اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔گورنر چودھری سرور نے کہاکہ پی ڈی ایم انصاف پر مبنی نہیں مرضی کے فیصلے چاہتی ہے،الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاج ہوگا اور ختم ہوجائیگا اور کچھ نہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی چٹان جیسی مضبوط ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو آگے جبکہ اپوزیشن پیچھے لے کر جاناچاہتی ہے،اپوزیشن اپنی بقا کیلئے سیاسی ماحول گرم رکھنا چاہتی ہے۔

You might also like
5 Comments
  1. […] غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کے خلاف مسلم باغ میں یوم احتجاج ہوا ۔نامہ نگار ۔ واپڈا ہاہیڈرو الیکٹرک ورکر یونین مسلم […]

  2. […] وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نے جو ناکام سیاسی کھیل شروع کیا تھا وہ عوام کی عدم […]

  3. […] کیا ہے تو تبدیلی یہ ہے، رواں برس دسمبر تک پورے پنجاب کے عوام کو صحت انشورنس حاصل ہوجائے گی۔ساہیوال میں […]

  4. […] webdisk webdisk On Feb 9, 2021 0 0 Share ضلع لیہ ،جنوبی پنجاب (سرائیکی وسیب ،تھل )کا ایک پسماندہ ترین ضلع ہے۔اورضلع […]

  5. […] ڈیسک) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم نے اداروں کو سیاسی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.