معاشرے کو بہتر سمت میں لانے کیلئے اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے،شیر خان بازئی

0 341

اوتھل(نمائندہ )سیکریٹری ایجوکیشن بلوچستان شیر خان بازئی نے کہا ہے کہ معاشرے کو بہتر سمت میں لانے کیلئے اساتذہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے فیمیل اساتذہ کو اللہ تعالیٰ نے بہت سے رتبوں سے نوازہ ہے اور وہ ماں بہن کا کردار ادا کرکے بچوں کو معیاری تعلیم کی جانب گامزن کرسکتی ہیں حکومت سالانہ پرائمری سیکٹر میں 65 ارب سے زائد پیسے خرچ کرتی ہے لیکن افسوس کہ بچوں کی بنیاد کمزور ہے بلڈنگ رنگ روغن میں کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو مگر جب اسکی بنیاد کمزور ہوگی تو وہ کسی کام کی نہیں ہے اساتذہ اپنے حقوق کیلئے ہر وقت جدوجہد کرتے ہیں مگر وہ اپنے فرائض میں کوتائیاں کررہے ہیں پہلے خود کو تیار کرلیں پھر دوسروں کو تیار کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلیمنٹری کالج اوتھل میں فیمیل اساتذہ کے بارہ روزہ ٹریننگ کے اختتامی تقریب سے بطور مہمان خاص شرکت پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایسی ٹریننگ وقت کی اہم ضرورت ہیں ٹیچرز خودسیکھیں گے تو دوسروں کو سکھائیں گے اور ٹریننگ سے اساتذہ خود ذہین نشین ہونگے تو وہ بچوں کو بہتر معیاری تعلیم دے سکیں گے اور ٹیچرز کے کندھوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہے اور وہ اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں اور جذبے و خلوص دل سے بچوں کو علم کی شمع سے روشناس بنائیں میں یہاں پر اے ڈی سی بھی رہ چکا ہوں اور اس دوران بھی میں نے لسبیلہ کے اسکولوں کا دورہ کیا لیکن آج تک مجھے کوئی واضح تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اورانشاء اللہ حکومت بلوچستان کے تعاون سے تین تین سو ٹیچرز کو بیس بیس دنوں کی ٹریننگ دی جائیگی تاکہ ہم اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنا سکیں اور پرائمری تعلیم ہی اصل بنیاد ہے اس کو جب تک ٹھیک نہیں کرینگے تب تک معاشرہ ٹھیک نہیں ہوسکے گا اور اساتذہ بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں آداب و احترام اٹھنے بیٹھنے کھانے پینے کی اچھی تربیت دیں اور اس ٹریننگ میں فیمیل اساتذہ نے جو سیکھا ہے وہ اپنے کلاس رومز کے بچوں کو ضرور سکھائیں اور یہ سیکھا ہوئے عمل کو مزید آگے بڑھائیں جبکہ اس دوران تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ حاجی نوید ہاشمی ۔لسبیلہ یونیورسٹی پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جلال فیض اور صورت بائیان سمیت دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پائیٹ اعجاز بلوچ ۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل نیئر یاسمین ۔انور جمالی ۔اللہ ڈنہ بندیچہ ۔اطہر قریشی ۔حبیب اللہ برادیہ ۔اسلم بزدار ۔جمن برادیہ ۔حمید ربانی ودیگر بڑی تعداد میں موجود تھے علاوہ ازیں سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان شیر خان بازئی گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل پہنچے جہاں پرنسپل رضوان مرزا نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اسکول کے طلباء کے اسکاڈ نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا،سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان نے کلاسوں کا جائزہ لیا اور طلباء سے سوالات کیئے،جبکہ اسکولز کے اساتذہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل جانیں اس دوران گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل کے پرنسپل رضوان مرزا ،ایجوکیشن آفیسر محمد انور جمالی،ڈی ڈی او بیلہ امیر بخش رونجھو نے مہمانوں کو روایتی اجرکیں بھی پہنائی،اس کے بعد سرکٹ ہاوس اوتھل میں گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے وفد نے عبدالعزیز رونجھو اور عبدالواحد سومرو کی قیادت میں ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع ڈائریکٹر پائیٹ ایجوکیشن اعجاز عظیم,انجینئر گلوبل پارٹنرشپ ایجوکیشن عبدالباسط بھی موجود تھے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.