عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا :صوبائی وزیر داخلہ

وفاقی حکومت نے انہیں این آر او دینے سے صاف انکار کیا تو ان لوگوں نے جلسے شروع کئے ہیں،

4 268

عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا :صوبائی وزیر داخلہ

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو اپنی کرپشن بچانے کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں، ابتدا میں ان لوگوں نے اسمبلی کے فلور پر شور مچانا شروع کیا لیکن جب وفاقی حکومت نے انہیں این آر او دینے سے صاف انکار کیا تو ان لوگوں نے جلسے شروع کئے ہیں،

ان کا  اتحاد،جمہوریت اور عوام سے کوئی لینا دینا نہیں یہ صرف اپنی کرپشن کی دولت کو بچانے کے لئے متحد ہوئے ہیں لیکن یہ جتنا بھی شور مچائیں، کچھ بھی کریں انہیں این آر او کسی صورت نہیں ملے گا اور انہیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہوگا۔  موجودہ حکومت عوامی ایجنڈے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گی۔ بلکہ اگلے انتخابات میں بھی عوام کا بھر پور اعتماد حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں میں صوبائی حکومت نے صوبے کی ترقی کے لئے بہت زیادہ محنت اور منصوبہ بندی کی، صوبے میں متعدد میگا

ترقیاتی منصوبے میچور ہو چکے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے قلیل المدتی، وسط المدتی اور طویل المدتی متعدد اقدامات تجویز کئے گئے ہیں جن میں ڈیموں کی تعمیر کے متعدد منصوبے شامل ہیں، صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کئی ایک صنعتی زونز کے قیام کے علاوہ مواصلات کے شعبے میں متعدد اہم منصوبوں پیشرفت جاری ہے جس سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوجائے گا۔

You might also like
4 Comments
  1. […] جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ نے تمام متعلقہ محکموں کے حکام کواضلاع کے ترقیاتی […]

  2. […] (ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر حاجی مٹھاخان کاکڑ صوبائی وزیر نور محمد دمڑ ڈاکٹر نواز […]

  3. […] ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو  نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وبا […]

  4. […] (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی طرح رواں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.