پاکستان اور ایران کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان اور ایران کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری
پاک ایران حکام کے درمیان مثبت پیغامات کا تبادلہ ،کشیدگی میں کمی آنے لگی۔ایرانی سفارت کار رسول موسوی نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما اور حکام جانتے ہیںکہ حالیہ تناؤ کا فائدہ دشمنوں کو ہوگا ،مسلم دنیا کا آج سب سے اہم مسئلہ غزہ میںجاری صیہونیوں کی بربریت اور جرائم ہیں۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور ایران کے سفارتی حکام کے درمیان مثبت پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کی ہے،ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ رحیم حیات قریشی نے ایرانی ہم منصب سید رسول موسوی کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبات کا جواب دیتا ہوں پیارے بھائی رسول موسوی، پاکستان اورایران کے کے برادرانہ تعلقات ہیں،
مثبت بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے، دہشتگردی سمیت مشترکہ چیلنجز کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے
ایران کی جانب سے بلوچستان میں حملے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان نے بلوچستان پر حملے کے جواب میں آپریشن مرگ بر ، سرمچار کے ذریعے ایران کو جواب دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےصبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا،
پاکستان اور ایران کے معاملات پر ماہ رنگ بلوچ کا اہم بیان جاری
پاکستان کی کارروائیوں میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے، انٹیلی جنس معلومات پر کیے جانے والے اس آپریشن کا نام مرگ بر،سرمچار رکھا گیا۔ مزید پڑھیے۔۔
[…] پاکستان اور ایران کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری […]