عوامی طاقت سے 8 فروری کو ہرنائی کے قومی و صوبائی سیٹ پر جے یو آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی،عزیز مری
ہرناٸی ، بلوچ سیاسی و قباٸلی رہنما ہرناٸی کے نوابزادہ حاجی میر لشکری رٸیسانی کے قریبی ساتھی میرعزیزمری، محمد رمضان مری، فیصل بلوچ، بزرگ محمد بخش مری، سفرخان مری، ماما شیرو مری، عبدالحکیم بلوچ، اخترمری، میرخان مری، عبدلخالق مری نے دیگر ساتھیوں سمیت این اے 253 کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ہرناٸی، نصیر احمد کاکڑ، پی بی 7 ہرناٸی سنجاوی زیارت سے خلیل الرحمن دمڑ کی حمایت کا اعلان کردیا اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے قائدین الیکشن سیل چیرمین سید خالق شاہ، باز محمد دمڑ،سابق گورنر و ڈپٹی اسپیکر مولوی نصیب اللہ ،ملک نعمت اللہ ترین
، مفتی مطیع الرسول، ملک ہاشم، ملک عنایت، جمعیت کے حمایت کرنے والے شیرباز خان ترین اور دیگر نے پرجوش استقبال کیا میر عزیز مری کو ہار پہناکر مبارک باد دی اور خوش آمدید کہا میرعزیز مری نے کہاکہ ہم انتخابات میں این اے 253 سبی کوہلو ہرناٸی ڈیرہ بگٹی جے یو آئی رہنما حاجی نصیر احمد کاکڑ پی بی 7 سے خلیل الرحمن دمڑ کے ساتھ ہے مزید ساتھی و خاندان بھی حمایت کریں گے انہوں نے کہا عوامی طاقت سے 8 فروری کو ہرناٸی کے قومی و صوباٸی سیٹ پر جے یو آٸی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور مجھ سمیت قبیلے کے لوگ و ہرناٸی کے بلوچ عوام بھر پور ساتھ دینگے۔