عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائینگے، پی ٹی آئی ضلع ہرنائی

0 135

ہرنائی نامہ نگار:
ہرنائی پاکستان تحریک انصاف ضلع ہرنائی کا یونین کونسل صدر ٹو کلی قاسم میں بڑا شمولیتی پروگرام پروگرام آرگنائزر:نجیب اللہ ،محب اللہ شاہ ،ملک علی جان پروگرام کا آغاز بقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔جسکی سعادت مفتی عنایت اللہ نے حاصل کی۔ شمولیتی پروگرام میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر این اے 253 پارٹی کے نامزد امیدوار صدام ترین اور بی پی7 زیارت کم ہرنائی حاجی نواب خان دمڑ چیف آف ترین سردار اکبر خان ترین پارٹی کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی پروگرام سے این 253 کے امیدوار صدام ترین ،پی بی 7 حاجی نواب خان دمڑ ،چیف آف ترین سردار اکبر ترین،سنجاوی تحصل صدر شراف الدین دمڑ نے خطاب کیا۔
عہدیداران و سنئیر ممبران نے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچانے اور 8 فروری کو عمران خان کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کرنے کی تلقین کی- انہوں نے کہا کہ حلقہ برائے این اے 253 کے امیدوار صدام ترین کا انتخابی نشان (فریج) اور پی بی زیارت کم ہرنائی حاجی نواب خان دمڑ کا انتخابی نشان( وکٹیں) ہےاس موقع پر سینکڑوں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

 

پاکستان اور ایران کے حوالے سے عوام کیلئے بڑی خوشخبری

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.