مقبوضہ کشمیر فوجی محاصرے میں،بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

3 147

 مقبوضہ کشمیر فوجی محاصرے میں،بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ 

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر فوجی محاصرے میں ہے اور بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے،
سفارت کاروں کے وفد کو نام نہاد دورہ کرایا گیا، اس طرح کے دورے محض فریب ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نیوی کی مشق امن 2021اختتام پذیرہوگئی، امن مشقوں میں 42 ممالک نے شرکت کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ مصر کے حوالے سے زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ اس وقت مصرکے د ورے پر ہیں، شاہ محموقریشی نے مصر کے صدر سے ملاقات کی اور مصری ہم منصب سے بھی مذاکرات کیے ہیں ، دورے کے دوران مصر کی قیادت کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا
اور مصر کے صدرکو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا، وزیرخارجہ کے دورہ مصر سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ مسعود فاو
¿نڈیشن کے صدراحمدعلی مسعود پاکستان کے دورے پر ہیں،
احمدعلی مسعود نے وزیراعظم اور اسپیکرقومی اسمبلی سے ملاقات کی اور افغا ن امن عمل کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کاسلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،
مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 سے فوجی محاصرے میں ہے اور بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں سفارتکاروں کے ایک اور گروپ کو مقبوضہ کشمیر کا نام نہاد دورہ کرایا گیا، اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہڑتال کے ذریعے سفیروں کو سلام پیش کیا اور غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں نے حقیقی جذبات کا اظہار کیا،
اس طرح کے دورے محض ایک فریب ہیں ، ایسے دوروں کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی سے توجہ ہٹانا ہے۔پاک افغان تعلقات کے حوالے سے زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنےاور افغان تنازع کے جامع ،وسیع البنیاد، جامع سیاسی تصفیہ آسان بنانے کیلئے پ ±رعزم ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے سفارت کاروں کے گزشتہ دورے کو سخت تنقید کا سامنا رہا،
بھارت نے سفارتکاروں کے سامنے ریٹائر فوجیوں کو سیب کے کاشتکار بنا کر پیش کیا، مقبوضہ کشمیرمیں آزادنقل وحمل اور ملاقاتوں کے بغیر سفیروں کا دورہ بے معنی ہے
بھارت نے غیر ملکی سفیروں کو حریت قیادت سے ملنے نہیں دیا، حریت قیادت سے ملاقاتوں سے بھی غیرملکی سفیروں کو حقیقی صورتحال کا پتہ چل جاتا۔
You might also like
3 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک ) لبنانی فوج نے اسرائیلی ڈرون پراس وقت فائرنگ کی جب اس نے لبنان کی […]

  2. […] (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، قابض فوج نے ایک اور کشمیری […]

  3. […] ہمیں اپنی قابل خواتین سفارتکاروں پر فخر ہے، ترجمان دفتر خارجہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.