مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ سپر سٹار ڈوین جانسن کی امریکی صدر بننے میں دلچسپی

حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈوین جانسن نے کھل کر جو بائیڈن اور انکی جماعت کی حمایت کی تھی

0 4

نیویارک (ویب ڈیسک)مشہور ریسلر اور ہالی وڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن(دی راک) نے مستقبل میں امریکی صدارت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے اس فیصلے کو مکمل طور پر لوگوں کی خواہشات سے جوڑ دیا ہے۔امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈوین جانسن نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں، مستقبل میں امریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر غور کروں گا اگر لوگوں نے چاہا تو۔ڈوین جانسن نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے فیصلے کی بنیاد پر کروں گا۔ یہ لوگوں پر منحصر ہوگا لہٰذا میں انتظار کروں گا اور سنوں گا۔واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈوین جانسن نے کھل کر جو بائیڈن اور انکی جماعت کی حمایت کی تھی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.