جیکب آباد کے قریب گڑھی خیرو کے نواحی علاقے سے مبینہ طور پر دو افراد اغوا، ورثاء کا مغویوں کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

دونوں نوجوان 20 روز قبل رشتیداروں کے گھر جانے کا کہہ کر لا پتہ ہو گئے تھے

0 336

جیکب آباد کے قریب گڑھی خیرو کے نواحی علاقے سے مبینہ طور پر دو افراد اغوا، ورثاء کا مغویوں کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

جیکب آباد (رپورٹ عبدالقیوم جکھرانی،ڈیلی صحافت کوئٹہ ) جیکب آباد کے قریب گڑھی خیرو کے نواحی علاقے سے مبینا طور پر دو افراد اغوا ہوگئے ، ورثاء کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گڑھی خیرو کے نواحی علاقے پنہوں بھٹی تھانہ کی حدود سے گائوں سچل ڈاہانی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان عبیداللہ ڈاہانی اور گائوں عبدالکریم بروھی کے رہائشی 25 سالہ ترین بروھی مبینا طور پر اغوا ہو گئے ہیں ،

دونوں نوجوان 20 روز قبل رشتیداروں کے گھر جانے کا کہہ کر لا پتہ ہو گئے تھے ، بہت تلاش کرنے کے باوجود ان کا کوئی پتہ نہ چلا تھا

ان کے ورثاء نے درگاھ لعل شاھ بری کے قریب ٹائر جلا کر خدابخش بروھی اور دین محمد ڈاہانی کی سربراہی میں احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ دونوں نوجوان 20 روز قبل رشتیداروں کے گھر جانے کا کہہ کر لا پتہ ہو گئے تھے ، بہت تلاش کرنے کے باوجود ان کا کوئی پتہ نہ چلا تھا ، بالآخر گذشتہ روز فون پہ اغوا کاروں نے مغویوں کے بازیابی کے لئے 30 لاکھ روپے تاوان مانگ لیا اور نہ دینے کی صورت میں مغویوں کے قتل کرنے کی دھمکی دے دی ہئے ، مظاہرین نے انتظامیہ سے دونوں نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبا کیا ہئے.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.