خیرپور پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی، تین دن قبل قتل ہونے والی مسمات بلقیس بھٹو کے قاتل میں ملوث ملزمان گرفتار

ملزمان نے قتل کرنے کے بعد جرم کو چھپانے کے لئے لاش کوگندم کے فصل میں پھینک دیا

1 189

رپورٹ کاشف یامین،ڈیلی صحافت کوئٹہ

خیرپور پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی، تین دن قبل قتل ہونے والی مسمات بلقیس بھٹو کے قاتل میں ملوث اس کا شوہر شیر محمد بھٹو آلائے قتل سمیت گرفتار، مقدمہ درج
ایس ایس پی خیرپور جناب امیر سعود مگسی صاحب نے مسمات بلقیس بھٹو کے قتل کے بعد ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی ٹھری میرواھ جناب فدا حسين اعوان صاحب کی سربراہی میں سب انسپیکٹر امان الله مگسی صاحب اور ASI اشفاق احمد شر پے مشتمل ٹیم تشکیل دی تھی یاد رہے کہ مورخہ 16/ 02/2021 کو پیروسن کی حدود میں مسمات بلقیس بھٹو کو ملزمان نے قتل کرنے کے بعد جرم کو چھپانے کے لئے لاش کوگندم کے فصل میں پھینک دیا تھاجیسا کہ یہ کیس ایک بلائنڈ مرڈر تھا، جس میں کوئی بھی چشم دید گواہ نہیں تھا

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا

اور پولیس نے محنت اور حکمت عملی کے بعد کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیر محمد بھٹو کوآلائے قتل کلہاڑی سمیت گرفتا کر لیا._گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہےگرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس کی بیوی اس کے لیے رکاوٹ بن رہی تھی جس کے باعث اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہےگرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے جاری بہت جلد ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کرکہ کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا

You might also like
1 Comment
  1. […] خیرپور: باراتیوں کی کشتی دریا میں الٹنے سے 11 افراد ڈوب گئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.