
کوئٹہ: پورا شہر کی اراضی چند مٹھی بھر لینڈ مافیا کی بندوق کی نلی کے رحم وکرم پر ہے:مولانا عبد الرحمن
نواں کلی کاواقعہ اور صحبت خان کاکڑ کی شہادت صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے
کوئٹہ: پورا شہر کی اراضی چند مٹھی بھر لینڈ مافیا کی بندوق کی نلی کے رحم وکرم پر ہے:مولانا عبد الرحمن
ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا محمد ایوب مولانا مفتی عبد السلام ریئسانی حافظ عبد الحق حقانی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ شبیر احمد مدنی مولانا محمد اشرف جان مفتی عبدالغفور مدنی حاجی محمد شاہ لالا حاجی ولی محمد بڑیچ ظفر اللہ کاکڑ سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل مولانا سید سعداللہ آغا ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہاکہ پورا شہر کی اراضی چند مٹھی بھر لینڈ مافیا کی بندوق کی نلی کے رحم وکرم پر ہے نواں کلی کاواقعہ اور صحبت خان کاکڑ کی شہادت صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ان لینڈ مافیاز کو کالی شیشوں کی گاڑیاں اور درجن بھر غیر قانونی گارڈز فراہم کرنے والے ذمہ دار ہیں
جبری قبضہ دوسری جانب نااہل حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں اور ظالمانہ طرز عمل سے ٹریڈ کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہوچکاہے
انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے صوبے میں ہرقسم کے کاروبار کی راہیں مسدود کی جارہی ہیں شریف شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیاز کو سرکار کی آشیرباد حاصل ہے اس کے خلاف تمام جمہوری قوتوں کو اٹھ کھڑا ہونا ہوگا جبری قبضہ دوسری جانب نااہل حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں اور ظالمانہ طرز عمل سے ٹریڈ کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہوچکاہے ،نہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان کے طول و عرض پر سرکاری لینڈ مافیا اور اداروں کی آشیرباد پر غیر قانونی بلیک میرر گاڑیوں میں گھومنے والے مسلح افراد یہاں کے شریف شہریوں کی جدی پشتی اراضی پر قبضے کیئے جارہے ہیں اس حوالے سے کوئی اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کی کوشش کرتاہے توان کو مختلف طریقوں اور منصوبوں سے خاموش کرایا جاتا ہے
اسی طرح بھتہ خوری اور اپنے پیٹ کے دوزخ کو گرم رکھنے کیلئے تاجروں کے گوداموں اور موٹرزشورومز پر چھاپے مارے جارہے ہیں یہاں سب جانتے ہیں کہ عوام کو لوٹنے والے رہزنوں اغواء کاروں لینڈ مافیا غیرمعروف مسلح جتھوں کو کس کی پشت پناہی حاصل ہے کیوں یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ شریف شہری بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانہیں سکتے جبکہ مسلح شرپسند عناصر کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے اس کا واضح ثبوت گزشتہ روز پھول نما خوبصورت بچے امید خان کی شہادت ہے جو صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے
انہوں نے کہا کہ اب یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت بلوچستان اور کوئٹہ کے شہریوں کے کاروبار کو ختم کرکے حکومتی سطح پر ان کا معاشی قتل عام ہورہا ہے جب سے یہ حکومت آئی ہے تجارت معیشت صنعت اور کاروبار کے تمام شعبے تنزلی کی جانب بدستور رواں دواں ہیں مگر دوسروں کی ڈفلی پر ناچنے والی حکومت صرف اربوں روپے کرونا فنڈ کے نام پر ہضم کرچکی ہے اور غیر منتخب مشیروں کو نوازنے کے سیاہ سلسلے تاحال جاری ہیں مگر یاد رکھے آنے والا دور حقیقی جمہوری نمائندوں کا ہوگا جس کیلئے پی ڈی ایم ہی پاکستان کی بقاء کا دوسرا نام ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کسی بھی عوام کے معاشی اور معاشرتی استحصال کی اجازت نہیں دے سکتی۔