جیکب آباد مسلح افراد کی جانب سے پولیس پر حملہ، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید
ملزمان کے گھروں کو آگ لگادی گئی
جیکب آباد مسلح افراد کی جانب سے پولیس پر حملہ، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید
جیکب آباد (نامہ نگار،ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک ) جیکب آباد کے نواح ٹھل کے قریب آرڈی 238 پہ مسلح افراد کی جانب سے پولیس پر حملہ، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید، ملزمان کے گھروں کو آگ لگادی گئی، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ آرڈی 238 کے حدود قصبہ غلام رسول نندوانی میں پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں مطلوب ملزم دیدار نندوانی کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کے لئے جانے والی کارروائی کے دوران مسلح افراد نے گاؤں میں داخل ہونے والی پولیس پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کئی گھنٹوں تک گاؤں کا محاصرہ کئے رکھا
جس کے نتیجے میں آرڈی 238 تھانے پر فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار شیرخان ہیجوانی گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا رہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کے تاب نہ لاکر مالکِ حقیقی سے جاملے، اطلاع پر صحبت پور کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کئی گھنٹوں تک گاؤں کا محاصرہ کئے رکھا اور ملزمان کے گھروں کو آگ لگاکر خاکستر کردیا پولیس ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے 4 مشکوک ملزمان کو دھر لیا گیا ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں، تاہم واقعے کی ایف آئی آر کا درج ہونا ابھی باقی ہے.
[…] نے روپوش ملزم اعجاز عرف مجاہد ویسر کو اور ایئرپورٹ پولیس نے مطلوب ملزم ذوالفقار علی کو گرفتار کرلیا جبکہ کیٹی […]
It helps you to give an erection for a satisfying sexual session buy liquid cialis online
Open Access This chapter is licensed under the terms of the Creative Commons Attribution 4. doxycycline breastfeeding