قبائلی تصادم کے روک تھام کیلئے کوہلو کے علاقے نساو میں قبائلی جرگہ کا انعقاد ۔
(کوئٹہ 19 فروری) تفصیلات کے مطابق قبائلی تصادم کے روک تھام کیلئے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میوند رائفلز کی جانب سے کوہلو کے علاقے نساو میں قبائلی جرگے کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جرگہ میں مخالف فر یقین کے علاوہ مقامی وڈیروں اور عمائدین نے شرکت کی ۔ تفصیلی گفت و شنید کے بعد جرگہ کے شرکاء نے قبائلی معاملات کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق حل کیا
اور فریقین کو مستقبل میں پرامن رہنے کی تلقین کی گئی ۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میوند رائفلز کی جانب سے قبائلی تنازعات اور بدامنی کے خاتمے کیلئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بدامنی اور دہشتگردی کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔