لینس لگانیوالے نوجوان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی
لینس لگانیوالے نوجوان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی
کانٹیکٹ لینس آج کل بہت ہی عام ہوچکے ہیں، پہلے اس کا استعمال صرف نظر کمزور والے افراد کیا کرتے تھے لیکن اب فیشن کے لیے رنگ برنگے کانٹیکٹ لینسز کا استعمال ہر کوئی کرتا ہے۔
ایسا ہی افسوس ناک واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا جہاں مائیک کرومہولز نامی شخص رات کو سونے سے قبل آنکھوں سےکانٹیکٹ لینس نکالنا بھول گیا اور جب وہ صبح اٹھا تو اسے ایک آنکھ سے بالکل نظر نہیں آرہا تھا، جب کہ وہ بہت ہی سرخ بھی ہو رہی تھی۔
اگر آپ بھی ان میں سے ہیں جو لینس لگا کر لاپرواہی برتتے ہیں، یا اسے لگاکر سوجاتے ہیں تو ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کی بینائی بھی جاسکتی ہیں۔
برطانوی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق مائیک کی عمر 21 سال ہے، وہ غلطی سے لینس کے ساتھ سو گئے اور جب اگلی صبح اٹھے تو ان کی ایک آنکھ کے اندر پیراسائٹ موجود تھے جو انفیکشن کا سبب بنے۔
اس حوالے سے نوجوان مائیک نے کہا کہ میں ایک آنکھ سے نہ کام کرسکتا ہوں نہ باہر جاسکتا ہوں، اس وقت میں مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہوں، مجھے اس آنکھ سے کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔