ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں ،ترجمان دفترخارجہ کا ٹویٹ

0 6

اسلام آباد ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ہالینڈ میں ہمارے سفیرکے مطابق تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ترک نژاد شہری نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.