پارٹی کی تعلیمی پالیسیوں پر عمل درآمد کی کوششیں کی جائیں

0 193

بیجنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشل ازم کے تحت پارٹی کی تعلیمی پالیسی پر عمل کرنے کی کوششو ں پر زور دیا ہے ۔صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ہیں نے ان خیالات کا اظہار یہاںاساتذہ کے ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کی نئی نسل کو قومی یکجہتی کے فرائض سے عہدہ براء ہونے کے قابل بنانے کیلئے کوششیں کی جانی چاہیے اور تاکہ وہ محنت کے جزبے کے ساتھ کام کرسکیں اس موقع پرچینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔صدر شی نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ نظریات اور سیاسی خیالات کے کورس پرائمری،سکینڈری اور یگر سکولوں میں بتدریج شروع کیے جائیں اور ان کامعیار بہتر بنایا جائے کیونکہ یہ نئی نسل کی تربیت کے لیے ایک اہم ضمانت ہے جو سوشلسٹ نظریات میں شامل ہونے کے لیے بہتر طور پر تیار ہیں سوشلسٹ نظریات،لوگوں کی تعلیم اور طلباء کی رہنمائی کیلئے ضروری ہیں جس سے منزل ، نظریات ،نظام اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ ثقافت اور ان کی حب الوطنی میں اضافہ ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.