کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہاہے کہ
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہاہے کہ معاشرے میں خواتین کا کلیدی کرادا ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،خواتین کو سیاسی جماعتوں میں نہ صرف مخصوص نشستیں دینی چاہیے بلکہ انہیں بھی مردوں کے برابر حقوق دینے چاہیے تاکہ خواتین معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکے، بی آرایس پی عرصہ دراز سے خواتین کے مسائل کو حل کرنے اور مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ خواتین اپنے معاشرے میں بہترین کردار ادا کر سکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وومن لیڈرشپ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گزشتہ روزبلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام ایک روزہ وومن لیڈرشپ سیمینار کوئٹہ کے دیہی ترقیاتی آفس میں منعقد کیا گیا ،سیمینار میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ایک روزہ تقریب کا بنیادی مقصد خواتین کی معاشرے میں کرادار کامیابیاں اور انکی حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔تقریب میں سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ سائرہ عطا،جامعہ راشدہ سے میڈم کلثوم،بی آرایس پی کے سینئرمنیجر پروگرام نعمت اللہ جان مریانی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع پشین ،قلعہ عبداللہ ،ضلع مستونگ سے خواتین کمیونٹی ورکز نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کی مہمان خصوصی بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار تھی ۔سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شکیلہ دہوار کا کہناتھا،کہ معاشرے میں خواتین کا کلیدی کرادا ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے کہا کے خواتین کو سیاسی جماعتوں میں نہ صرف مخصوص نشستیں دینی چاہیے بلکہ انہیں بھی مردوں کے برابر حقوق دینے چاہیے تاکہ خواتین معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکے ،علاوہ ازیں تقریب میں شریک سیکریڑی وومن ڈویلپمنٹ سائرہ عطا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند امر ہے کہ پہلے خواتین کا دن منایا جاتا تھا ،اب خواتین لیڈر شپ ڈے منا یا جارہا ہیں ،جو بدلتی سوچ کی واضح مثال ہے سیمینارکے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بی آرایس پی سینئر منیجرپروگرام نے کہا کے بی آرایس پی عرصہ دراز سے خواتین کے مسائل کو حل کرنے اور مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ خواتین اپنے معاشرے میں بہترین کردار ادا کر سکے۔تقریب میں میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ،جس میں 12 سالہ عروج فاطمہ نے اپنی سریلی آواز میں میں گانے گا کر شرکا کو خوب لطف اندوز کیا ۔تقریب کے اختتام پر سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ سائرہ عطا رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار اور بی آرایس پی کے سینئر منیجر پروگرام نعمت اللہ جان مریانی نے خواتین کے بہترین کارکردگی پرانہیں سوئینیراورگفٹ بھی پیش کیے ۔