شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
لاہور( ویب ڈیسک )گڑھی شاہو کے علاقہ کراچی پھاٹک کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ پچاس سالہ ہارون عباس ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ہارون عباس محلہ قائد آباد لانڈھی کراچی کا رہائشی تھا۔قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔