کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما امیر ضلع کوئٹہ سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ

1 358

کوئٹہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما امیر ضلع کوئٹہ سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ امن کے دعویدار وں نے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی بجائے بلوچستان کو مقتل گاہ اور قبر ستان بنا دیا ہے بلوچستان میں ایک بار پھر خون بہانے کا خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے بلوچستان کے عوام کس سے امن اورانصاف طلب کریں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ ،نائب امیر مولانا ولی محمد ترابی، مولانا خدا ئے دوست ،حاجی عبد الصادق،میر اسحاق، ذاکر شاہوانی اور مولانا محمد طاہر توحید ی نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کی مخدوش صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے ۔ کو سٹل ہائی وے پر 14 معصوم مسافروں کا قتل عام تاریخ کی بدترین دہشت گردی ہے ۔ حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت بلوچستان کو مقتل گاہ بنا دیا ہے بلوچستان ایک ہفتے سے خون میں لت پت ہے ۔ان حالات میں امن کے دعویدار کہاں ہیں ؟انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں خون کی ندیاں بہائی جار ہیں ۔ ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ہزار گنجی اور کو سٹل ہائی وے میں معصوم بے گناہ لوگوں کاقتل عام کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتیں ہمیں بتائیں کہ بلوچستان کے لوگ کب تک جنازے اٹھا تے رہیں گے اور کب تک لاشیں وصول کرتے رہیںگے ۔انہوں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں ۔سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے آج بلوچستان جل رہا ہے اور بلوچستان بھر میں گلی گلی اور شہر شہرماتم کی فضا قائم ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے بلوچستان کے مثالی امن کو تباہ کردیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایک منصوبے کے تحت وزیر ستان جیسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے انہوں کہا کہ بلوچستان کے لوگ کس سے امن اور انصاف مانگیںجمعیت علما اسلام پولیس، ایف سی اور عام لوگوں کے قتل عام پرکسی بھی صورت میں خاموش نہیں رہ سکتی ہے، ملک اور خاص کر بلوچستان کے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر فی الفور سنجیدگی اور اتحاد واتفاق کامظاہرہ کریںبلوچستان ہم سب کا ہے اس لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کے سودا گروں کو قوم کسی صورت میں معاف نہیں کرے گے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے زہر اہتمام آج 4 فروری بروز جمعرات بوقت سہ پہر تین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.