کوئٹہ بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی نے مکران کوسٹل ہائی وے پر

0 226

کوئٹہ بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں صوبائی وزراء ،اراکین اسمبلی نے مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بسوں سے مسافروں کو اتار کر قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے ملک دشمن عناصر قوتیں صوبے کے حالات خراب کرنے میں مصروف ہیں موجودہ حکومت امن وامان کی صورت حال بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہیں ہے دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب نسل اور قوم سے تعلق نہیں ہے وہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے دہشتگردی کر کے یہاں کے عوام کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک مسلم لیگ ن کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ، مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل، صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، میر سلیم کھوسہ ،حاجی محمد خان طور اتمانخیل ،مٹھا خان کاکڑ، محمد خان لہڑی،اپوزیشن اراکین حاجی نواز خان کاکڑ، میر ذابدریکی ،عبدالواحد صدیقی ،مولوی نوراللہ، ملک مجید کاکڑ، رشید خان ناصر نے بلوچستان کے علاقے کوسٹل ہائے وے پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ کچھ لوگ یہاں پرامن حالات نہیں دیکھنا چاہتے جس کی وجہ سے کبھی ہزارگنجی میں اور کبھی صوبے کے دیگر علاقے میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوںنے کہا کہ کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں، بھارت کے عزائم ناکام بنانے پر بلوچستان کے عوام کے شکرگزار ہیںکوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں بیرونی قوتیں ملوث ہیںمکران کوسٹل ہائی وے کے واقعے میں بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیںانہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشتگردی ہے ملک دشمن عناصر قوتیں صوبے کے حالات خراب کرنے میں مصروف ہیں موجودہ حکومت امن وامان کی صورت حال بہتر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہیں ہے دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب نسل اور قوم سے تعلق نہیں ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.