پشاور: حیات آباد میں مار ے گئے5 میں سے 4 دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

0 9

پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ملوث 4 دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی۔15 اپریل کی شب حیات آباد کے علاقے میں ایک مکان میں چھپے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا تھا۔ سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ تفتیش کار 4 حملہ آوروں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے جن میں سے 3 کا تعلق خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع سے ہے جبکہ ان میں سے ایک افغان شہری تھا۔انہوں نے کہا کہ پولیس کا محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حادثے کی تحقیقات کررہا ہے۔کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے بذریعہ ای میل دعوی کیا تھا کہ ان کے 6 کارکن، سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں ملوث تھے۔پولیس نے خفیہ آپریشن کے تحت پشاور کے علاقے حیات آباد کے ای سیکٹر فیز 7 میں واقع گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس کے بعد 15 اپریل کو شام ساڑھے 7 پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تھا۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید اور ابتدائی طور پر ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا جبک مقابلہ 16 اپریل تک جاری رہی تھی۔آپریشن میں پولیس ،فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور 102 بریگیڈ نے حصہ لیا تھا۔پولیس کی جانب سے جاری کیے بیان کے مطابق وفد نے سٹی پولیس چیف کی جانب سے لکھا گیا خط علاقہ مکینوں کو دیا تھا جس میں 17 گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا تھا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.