بالی ووڈ‘سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے مداحوں کو تعریف کرنے سے روک دیا
ممبئی : بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے مداحوں کو اُن کی تعریف کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے ایمان کے لیے خطرناک ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لیے ایک پیغام جاری کیا۔زائرہ وسیم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’آپ سب کو میری طرف سے اسلام علیکم! میں اِس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن میں اِس بارے میں نہیں بتا سکتی کہ میرے لیے یہ تمام تعریفیں تسلی بخش نہیں ہیں، یہ تمام محبتیں میرے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے اور یہ میرے ایمان کے لیے بھی خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ مہربانی کرکے میری تعریف نہ کیا کریں اور اﷲ تعالیٰ سے دُعا کرتی ہوں وہ میری اُن تمام غلطیوں کو نظر انداز کردے جو ان گنت ہیں اور میرے دل کو رحمت اور تقویٰ کی روشنی سے روشن کردے اور میرے ایمان کو مزید بڑھا دے۔یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
[…] (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شرلین چوپڑا نے فحش ویڈیو کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے […]
[…] (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ’ثانیہ‘ کا […]
[…] (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ […]
[…] (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا […]
[…] ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں، وہ […]