کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی، اسد عمر

2 383

کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی، اسد عمر

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پلاننگ اور منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار تک جاپہنچی ہے، آکسیجن کی فراہمی اس وقت دبائو کا شکار ہے، ہسپتال کورونا کے مریضوں سے مسلسل بھر رہے ہیں۔اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی موجودہ تعداد گزشتہ سال

کی سب سے زیادہ تعداد سے 30 فیصد زائد ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کم ہو رہا ہے، ہم ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرکے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، دنیا میں روزانہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پردنیا میں کورونا سے 13 ہزار اموات ہورہی ہیں، جب سے کورونا آیا ہے اب ہم متاثرین کی تعداد بہت خراب دیکھ رہے ہیں،ہمارا ہمسایہ ملک شدید بحران میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایران میں روزانہ 300 سے زائد اور بھارت میں روزانہ 1600 سے زائد اموات ہو رہی ہیں۔

You might also like
2 Comments
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور […]

  2. […] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اسد عمر نے جنوبی بلوچستان پیکیج پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.