یوتھ ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام پٹیل باغ کوئٹہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

1 370

کوئٹہ (ویب ڈیسک)یوتھ ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام پٹیل باغ کوئٹہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹرز نے 150کے قریب مریضوں کا مفت چیک کیا۔ یوتھ ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ سوسائٹی کے سربراہ ڈاکٹرعلاوالدین نے بتایا کہ یوتھ ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے اپنی مدد آپ

کے تحت غریب اور مستحق افراد کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے 150کے قریب مریضوں کابلڈپریشر،شوگر، دل کے امرائض،زنانہ امراض،دمہ،لقوہ،جگر کے امراض،جوڑوں اور کمردرد،ہیپاٹائٹس (بی،سی) جیسے امراض کا جدید تری مشین کیذریعے چیک اپ کیا اور پورے باڈی کو جدید ڈیوائس کے ذریعے فری اسکین کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یوتھ ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ سوسائٹی کی طرف سے 50مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ باقی مریضوں کو 30فیصد رعایت پر ادویات دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ ہیلتھ ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ سوسائٹی کے زیراہتمام رمضان المبارک کے دوران 25اپریل اور 2مئی کو بھی فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کےامیر مولناقاری مہراللہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر گوالمنڈی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.