بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

2 344

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 15 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی جو کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس سے بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی۔فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ

 

میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی اور 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی جبکہ 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوگئی۔نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 27 اپریل کو کرے گا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

You might also like
2 Comments
  1. […] میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 1 سو میگاواٹ ہوگیا، 10 گھنٹے تک لوڈ […]

  2. […] بجلی کی تار ٹوٹ کر گرنے سے 6 قیمتی جانور ہلاک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.