وفاقی کابینہ میںاہم اتحادی بی این پی مینگل کی عدم شرکت

1 370

اسلام آباد (پ ر)وفاقی کابینہ میںاہم اتحادی بی این پی مینگل شریک نہیں ہوئی ۔ ذرائع کے مطاب قوفاقی حکومت کے اتحادی بی این پی مینگل نے وفاقی کابینہ کی حلف برداری میں شرکت نہ کی۔ ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل نے وفاقی کابینہ کا حصہ بنے سے انکار کردیا،سردار اختر مینگل حلف برداری تقریب میں بھی مدعو کرنے کے باوجود شریک نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سانحہ چاغی پر احتجاجاً وفاقی کابینہ کا حصہ بنے سے معذرت کی ۔ ذرائع کے مطابق سردار اختر مینگل کا سانحہ چاغی پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سردار اختر مینگل کو منانے کی ساری کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] وفاقی کابینہ نے چین سے 2.40 ارب ڈالر قرض لینے کی منظوری دیدی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.