پی ڈی ایم کی حکومت پی ٹی آئی کو کریش کرنا چاہتی ہے ،قاسم سوری
کوئٹہ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت پی ٹی آئی کو کریش کرنا چاہتی ہے ، لندن پلان پر عمل کیا جارہا ہے ،عمران خان پر حملہ کیا گیا رہنماوں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جارہی ہے، اگر پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی ہے تو ماحول ساز گار بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے بد ھ کو کوئٹہ میں پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منیر احمد بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔قاسم خان سوری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب میں الیکشن کرائے جائیں،موجودہ حکومت الیکشن سے فرار ہو نے کیلئے بہانے بنارہی ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت پی ٹی آئی کو کریش کرنا چاہتی ہے ، لندن پلان پر عمل کیا جارہا ہے ،عمران خان پر حملہ کیا گیا ، علی زیدی ،امین گنڈا پور سمیت رہنماوں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جارہی ہے،جعلی کیسز بنائے جارہے ہیں ، اس صورتحال میں مذاکرت ممکن نہیں ہیں،اگر پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی ہے تو ماحول ساز گار بنایا جائے ۔قاسم سوری نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والی مردم شماری پر تحفظات ہیں ،پوری بلوچستان کی آبادی بڑھی ہے لیکن کوئٹہ کی پانچ لاکھ کم ہوگئی ، مردم شماری کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے رولنگ کے وقت بھی عدالت کا فیصلہ مانا تھا قومی اسمبلی کو آج ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اگر کوئی سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتا تو ملک میں جنگل کا قانون ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت جمہوریت کی بات کرتی ہیںخود جمہوری فیصلوں کی توہین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اگر الیکشن نہیں کرواسکتی تو انکے دفتر کو تالے لگائے جائےںاٹھارویں ترمیم کے بعد ہر صوبہ اپنا الیکشن کرواسکتا ہے پیپلز پارٹی آج کس منہ سے اٹھارویں تر میم خود مختاری کی بات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں 85فیصد لوگ معاشی اور سیاسی بحران کا حل الیکشن سمجھتے ہیںاسٹیبلشمنٹ آج سب کو پتہ ہے کہ کس کے ساتھ کھڑی ہیں۔
[…] پی ٹی آئی کے ایک اور رہنماء گرفتار […]