ممتاز ادیب حسنین نازش کا نیا سیاحت نامہ “پہلی جھلک یورپ” شائع ہو گیا
کوئٹہ (رپورٹ/ شیخ فرید) ملک کے معروف ادیب اور صاحبِ طرز سفرنامہ نگار حسنین نازش کا نیا اور اچھوتا اسلوب کا حامل سفر نامہ “پہلی جھلک یورپ کی” شائع ہو گیا ہے ، اِس موقع پر حسنین نازش نے ٹیلی فونک رابطے پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
میں اپنے تمام بہی خواہوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری ہمت بندھائی ، میری قدم قدم پر راہنمائی کی۔ خاص کرپروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفری، پروفیسر ڈاکٹر صبا جاوید، پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ ناز، پروفیسر ڈاکٹر محمد امتیاز، نسیم سحر،تمثیل حیدر، پروفیسر اکبر خان اکبر، شیخ فرید، ثاقب محمود بٹ، ضیا شام، زاہد زمان قریشی، فیصل رحمان، مثال پبلشرز کے عابد صاحب ، خاور جیلانی، عدیل امتیاز اور دیگر بہت سے ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے آج چھٹی کتاب کا مصنف بنا دیا۔
ساتھیوں کی آرا میریےاگلے تخلیقی سفر کے لیے مشعل راہ ہوگی۔ یاد رہے کہ حسنین نازش کا نیا سیاحت نامہ پہلی جھلک یورپ کی مثال پبلشرز فیصل آباد نے شائع کیا ہے
مذکورہ سفرنامہ میں نیدرلینڈز، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور بیلجیئم کی یادداشتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ حسنین نازش کا ادبی سفر دو دیائیوں پر محیط ہے۔ آپ کے چار سفرنامے ، ایک تنقیدی کتاب اور ایک افسانوی مجموعہ ادبی دنیا کی رونق بن چکے ہیں۔حسنین نازش کے درجنوں مقالے، کالم ، فیچرز اور بک ریویوز صاحبان علم وہنر کی فیض یابی کے اسباب بن چکے ہیں۔ سرحد یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی حسنین نازش کی علمی اور ادبی خدمات پر ایم فل کی سطح پر کامیاب مقالہ نگاری پر ڈگری جاری کر چکی ہے۔ حسنین نازش محمد منشاء یاد اور محمد حمید شاہد جیسے ادبی ناقدین سے دادو تحسین حاصل کرچکے ہیں۔
قارئین ان کے سفر چترال اور یورپ کے دیگر اسفار کے احوال کی کتابی صورت کے بھی منتظر ہیں۔