اسلام آباد بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و چیئرمین قائمہ کمیٹی
اسلام آباد بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و چیئرمین قائمہ کمیٹی بین الصوبائی امور نے مینجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز سے ملاقات کی اور کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ماہ مقدس میں بلوچستان کے غیور عوام کو ریلیف مل سکے کیونکہ پہلے ہی عوام مہنگائی کی باعث پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں وفاقی حکومت نے دو ارب کی سبسڈی دی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے لیکن ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ بلوچستان کو ریلیف پیکیج میں محروم رکھا گیا ہے بی این پی عوام کے حقوق کی ضامن جماعت ہے ہر طبقہ فکر کے ساتھ ہونی ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا قومی ذمہ داری ہے عوام سے کئے گئے وعدوں پر پورا اترنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان کے موقف کو ایوانوں میں پیش کر رہے ہیں اس سے قبل کسی نے لب کشائی نہیں کی پارٹی ہر مسئلے کو اجاگر کر کے اس کو حل کرنا چاہتی ہے عوام کو ریلیف دلوانے ‘ بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز نے کہا کہ بلوچستان کے عوام معاشی استحصال کا شکار رہے ہیں کمر توڑ مہنگائی ‘ غربت ‘ افلاس پسماندگی کا راج ہے بلوچستان کو ترجیح بنیادوں پر اشیاء خوردونوش کی ترسیل کو یقینی بنائیں گے ۔