ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت

2 175

اسلام آباد: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بلوچستان کے علاقے بولان اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں شہید اور زخمی جوانوں کو خراج تحسین کرتا ہوں۔قاسم خان سوری نے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں مگر دشمن اپنے کوششوں میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] آباد (ویب ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ جولوگ مجھے فوٹیج میں نظر آئے ان […]

  2. […] آباد (ویب ڈیسک)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی سربراہی میں 3 رکنی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.