بلوچستان ہاؤس نے نادہندگان کی فہرست شائع کردی، صوبے کے اکثر سیاستدان شامل
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کا اسلام آباد ہاؤس میں کیمپ آفس، اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو، ارکان سینیٹ قومی و صوبائی اسمبلی سرکاری افسران سیاسی شخصیات سمیت 603افراد بلوچستان ہاؤس اسلام آبا د کے 2کروڑ روپے سے زائد کے نادہند نکلے، بلوچستان ہاؤس نے نادہندگان کی فہرست شائع کردی، بلوچستان ہاؤ س اسلام آباد کے نادہندگان کی فہرست کے مطابق حکومت بلوچستان کا کیمپ آفس بلوچستان ہاؤس کا 17لاکھ سے زائد کا نادہند ہے، اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو 14لاکھ 39ہزار سے زائد، رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین 12لاکھ 12ہزار، سابق ڈائریکٹر جنرل او جی ڈی سی ایل 10لاکھ 69ہزار سے زائد، سابق وزیر میر عاصم کرد گیلو 9لاکھ سے زائد، کابینہ ڈویژن کے بالا چ خان ساڑھے7لاکھ سے زائد، سینیٹر انوارالحق کاکڑ 6لاکھ سے زائد، وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر عادل بازئی 3لاکھ 79ہزار سے زائد، سابق سیکرٹری خالد محمود بھٹہ 3لاکھ 70ہزار سے زائد، سابق وزیر اظہار حسنین کھوسہ 3لاکھ سے زائد،گورنر ہاؤس 1لاکھ 99ہزار سے زائد، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی 1لاکھ 88ہزار، سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ 1لاکھ 83ہزار سے زائد، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی1لاکھ 69ہزار سے زائد، رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے 1لاکھ58ہزار سے زائد، صوبائی وزیر نور محمد دمڑ 1لاکھ 56ہزار سے زائد، سابق سینیٹر عثمان کاکڑ 1لاکھ 49ہزار سے زائد رقم کے نادہند ہیں جبکہ نواب ثناء اللہ زہری، صابر بلوچ، عبید اللہ بابت، ظفر اللہ زہری، عبدالخالق ہزارہ، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، سینیٹر سرفراز بگٹی، میر ضیا لانگو، عبدالرؤف رند، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، حمل کلمتی، میر نعمت اللہ زہری، مٹھا خان کاکڑ، حفیظ جمالی، بلال کاکڑ، رحیم زیاتوال، جان بلیدی، اختر حسین لانگو، میر خالد لانگو، اصغر علی ترین، ذلیخہ مندوخیل، سردار عبدالرحمن کھیتران، آغا شاہزیب درانی، میر کبیر احمد محمد شہی، عثمان بادینی، اصغر خان اچکزئی، ملک نصیر شاہوانی، ثناء بلوچ، ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، مبین خلجی، چنگیز مری، زابد علی ریکی سمیت 597 سرکاری افسران، سیاسی و قبائلی شخصیات بلوچستان ہاؤس کی 1کروڑ 98لاکھ 87ہزار 545روپے کی نادہند ہیں جبکہ 6افراد انتقال کر گئے ہیں جو 24لاکھ 64ہزار 020روپے کے نادہندگا ن تھے