موبائل شاپ پر ڈکیتی، 15 لاکھ سے زائدکے سامان کا صفایا

0 274

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے بن قاسم میں مسلح 3 ڈاکوں نے دکان کے تالے کاٹ کر 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور کیش لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق بن قاسم نصیر آباد میں مسلح 3 ڈاکوں نے موبائل شاپ کے تالےکاٹ کر ساڑھے 4 لاکھ روپے کی نقد رقم اور 7 مہنگے نئے اسمارٹ فون لوٹ لیے جب کہ ملزمان 8 سادہ موبائل فون بھی لے گئے۔پولیس کا بتانا ہےکہ تینوں

 

ملزمان نے واردات سے قبل موبائل شاپ کے ساتھ واقع ہوٹل کے مالک کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا اور اس کے بعد تیز کٹر کی مدد سے تالوں کو کاٹ دیا، ملزمان 6 منٹ کے اندر دکان سے موبائل فون اور نقدی لے کر فرارو ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہےکہ سی سی ٹی وی کے مطابق ملزمان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے شناخت چھپانے کے لیے منہ پر کپڑا باندھا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق واردات کا مقدمہ موبائل شاپ کے مالک بخت رحمان کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.