وزیراعلیٰ نے دہشتگردوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی،اہم بیان جاری

0 258

کوئٹہ(پ ر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے کے قریب دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردبد امنی پھیلا کر اپنے مزموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے ژوب میں دہشت گردی کے واقعے میں امیر جماعت اسلامی کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے امیر جماعت اسلامی اور انکے ساتھیوں کی حفاظت فرمائی واقعے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردبد امنی پھیلا کر اپنے مزموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیںدہشت گرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔وزیراعلیٰ نے امیر جماعت اسلامی کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.