ای بائیکس اسکیم میں اپلائی کرنے والے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

0 109

ای بائیکس اسکیم میں اپلائی کرنے والے طلبا  کیلئے بڑی خبر آگئی

پنجاب حکومت کی ای بائیکس اسکیم میں اپلائی کرنے والے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کے لیے ای بائیکس پر وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا تھا کہ 20 ہزار بائیکس کی اسکیم میں 190 ہزار طالب علموں نے اپلائی کیا، جن خواتین نے ای بائک کے لیے اپلائی کیا ان کو بائیکس ملیں گی۔بلال اکبر نے کہا کہ الیکٹرانک بسیں چلائی جارہی ہیں،

 

لاہور میں کم از کم 1500 بسوں کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیں بسیں چلانے کا ٹاسک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باعث کرایوں میں بھی کمی ہوئی ہے، کرایوں کو بھی پیٹرول کی قیمت سے جوڑا جارہا ہے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید کمی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لاہور میں 27 ماحول دوست ای بسیں چلائی جا رہی ہیں، مزید 100 الیکٹرک بسوں کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر رہے ہیں، آئندہ سال شہروں میں 620 بسوں کا بیڑا شروع کیا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.