صفدر خان باغی نے محنت کش غریب کسانوں کی حمایت میں بول پڑے

0 51

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ پورے ملک میں رواں مالی سال میں ریکارڈ توڑ گندم کی پیدوار کے باووجود غریب کسانوں کو انکی محنت و مشقت کا صلہ نہی دیا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت اور اشرافیہ نے محنت کش غریب کسانوں کی گندم سستی خریدنے کو سراسر نا انصافی قرار دے دیا۔مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ جب ملک بھر کے سرکاری و نیم سرکاری گوداموں میں 47 لاکھ ٹن گندم پہلے سے موجود ہونے کے باوجود 32 لاکھ ٹن گندم (Import) درآمد کیوں کروائی گئی۔صفدر خان باغی نے کہا غریب محنت کش کسانوں کی 4000 فی من لاگت والی گندم کی سرکاری قیمت 3900 سو روپے بکنے والی اب لوکل مارکیٹ میں 3000 اور سرکاری طور 2500 روپے من میں خریدی جائے گی۔مگر وفاقی حکومت کی مہربانی سے غریب محنت کش کسان کو سونا یوریا کھاد سرکاری ریٹ پر فی بوری کھاد 3600 روپے والی کھاد کی فی بوری کسان کو بلیک میں 5600 پر مل رہی ہے کیا سراسر ظلم نہی ہے۔انہوں نے کہا وفاقی حکومت اور اشرافیہ نے غریب محنت کش کسان کو دیوار سے لگا دیا ان کسانوں کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ پکے کے اشرافیہ رہائشیوں کے ہاتھ چڑ چکے ہیں۔ایسے ظلم تو دنیا کے کسی کافر ملک بھی اپنے دور اقتدار میں غریب مزدور کسانوں کے ساتھ روائع روا نہی رکھتی جیسا کہ ظلم و جبر موجودہ وفاقی حکومت کا کسانوں کے ساتھ امتیازی برتاو¿ روا رکھا گیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.