کسان کے پی حکومت کو گندم 3900 روپے میں نہ بیچ سکیں
پنجاب حکومت نے کے پی حکومت کو 3900 روپے میں گندم فروخت کرنے کا راستہ روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کسان خیبرپختونخوا حکومت کو 3900 روپے میں گندم فروخت نہیں کر سکے، اس کے لیے پنجاب حکومت نے ‘سمگلنگ روکنے’ کی آڑ میں سڑکیں بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔جاری نوٹیفکیشن میں سیکرٹری خوراک کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اہم شاہراہوں پر چیک پوسٹیں قائم کریں اور گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اہل افسران کو ذمہ داریاں سونپیں۔
دوسری جانب فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا نے 3 لاکھ ٹن گندم کا مطالبہ کیا ہے، کے پی میں گوداموں کے باہر ہزاروں ٹرک کھڑے ہیں۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اوپن مارکیٹ میں گندم 2800 سے 3000 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے، اب جبکہ کے پی حکومت مناسب قیمت دے رہی ہے، حکومت پابندیاں لگا کر کسان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ہے