پاکستان سے کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ

0 227

پاکستان سے کشیدگی: بھارت کا ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ

بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ کے منعقد نہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے باعث بھارت نے ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ دونوں سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مینز ایشیا کپ ستمبر میں جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں شیڈول ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ہیں، اور بھارتی ٹیم ایسے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکتی جس کی سربراہی پاکستان کے وزیر کر رہے ہوں۔

بی سی سی آئی نے ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کی زبانی طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کر دیا ہے اور باقی تمام شیڈول ایونٹس کو بھی معطل کر دیا ہے۔ بھارتی بورڈ حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے ابھی تک ایشین کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر اپنی دستبرداری سے آگاہ نہیں کیا، تاہم بھارت کی ایشیا کپ سے دستبرداری کے امکانات شدت اختیار کر چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بی سی سی آئی نے اس بار کے ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سال ایشیا کپ بھارت میں منعقد ہونا تھا اور بھارت اس کا دفاعی چیمپئن ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.