عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں احتجاج ، حکومت مخالف نعرے بازی ، نئے انتخابات کا مطالبہ

1 296

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے خبر دار کیا ہے کہ شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو ملک میں انتشار پھیلے گا، صاف اور شفاف الیکشن کےلئے ہم سب مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے،نیوٹرلز کو بتایا تھا حکومت کو ہٹایا گیا تو ملک سنبھالا نہیں جائےگا،امریکی سازش میں یہاں کے میر جعفر میر صادق ملے، خرم دستگیر نے کہا عمران خان رہ جاتے تو ہم سب نے جیل میں ہونا تھا،ہمیں تو بارودی سرنگوں والا پاکستان ملا تھا، ہم نے آئی ایم ایف کے دباو¿ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں، امپورٹڈ حکومت نے ریکارڈ مہنگائی کردی، ابھی نرخ مزید بڑھائے گی،فیٹف سے نکلنے کےلئے سب نے مل کر جدوجہد کی تھی اسی وجہ سے پاکستان فیٹف کے مسئلے کو حل کرپایا ہے، ،حماد اظہر نے بڑی کوششیں کی ہیں۔اتوار کو سابق وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کارکنوں اور شہریوں نے اسلام آباد، لاہور ،کراچی اور ملتان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا ۔ مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔بارش کے باوجود راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ پر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام جمع ہوئے۔احتجاج میں رہنما تحریک انصاف، مراد سعید، علی محمد خان اورقاسم سوری بھی شریک تھے۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی لبرٹی چوک، راولپنڈی کی لال حویلی، ساہیوال، پشاور جبکہ شہر قائد شاہراہ اور ملتا ن میں قائدین پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے ۔مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے معاملے پر ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جدوجہد اور جہاد ہماری بہتری کیلئے ہوتا ہے، ظلم کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں تو اپنی بہتری کرتے ہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] خرم دستگیر کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا انتظار کر رہا ہوں، اسد عمر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.