پاکستان میں موبائل صارفین کے لیے مفت انٹرنیٹ اور کالز کا شاندار تحفہ
پاکستان میں موبائل صارفین کے لیے مفت انٹرنیٹ اور کالز کا شاندار تحفہ
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر کے موبائل صارفین کو ایک زبردست خوشخبری سناتے ہوئے 20 جون کو خصوصی مفت پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔
اس شاندار پیشکش کے تحت تمام موبائل صارفین کو 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے پیاروں سے بلا معاوضہ بات چیت کر سکیں اور انٹرنیٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
یہ تحفہ اس قومی کامیابی پر دیا جا رہا ہے جس کے تحت پاکستان نے 20 کروڑ موبائل سبسکرائبرز کے سنگ میل کو عبور کر لیا ہے یا اس کے قریب پہنچ چکا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق، اس وقت 19 کروڑ 77 لاکھ سے زائد افراد موبائل فون استعمال کر رہے ہیں، جب کہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بھی 14 کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
ملک میں موبائل کوریج کا دائرہ 80.30 فیصد علاقوں تک پہنچ چکا ہے، جبکہ فکسڈ لائن صارفین کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے، جو ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔
پی ٹی اے نے اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیکج عوام کے اعتماد اور تعاون کا اعتراف ہے۔
یہ آفر حاصل کرنے کے لیے *کسی بھی نیٹ ورک سے *#2200##ڈائل کریں۔