چمن عوام کو امن وامان کی بہترین صورتحال کے ساتھ ساتھ بہترین صحت ،تعلیم اورزندگی کی ہرضرورت فراہم کرنے کی کوشش کرینگے
چمن عوام کو امن وامان کی بہترین صورتحال کے ساتھ ساتھ بہترین صحت ،تعلیم اورزندگی کی ہرضرورت فراہم کرنے کی کوشش کرینگے جس وقت عوام نے اپنے قیمتی رائے سے منتخب کیا اس وقت تعلیم ،صحت اورامن وامان کی ابتر صورتحال تھی جوکہ عوام کے سامنے تھا سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کرتے وقت لازمی طورپر کسی نہ کسی چیز کی کمی رہتی تھی ڈاکٹروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھا جبکہ گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکو ل جوکہ شہر کے وسط میں ہیں اور سب سے بڑا ادارہ ہیں اورچمن کے ہرشہری نے لازمی طورپر اسی ادارے سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ہے میں نے بھی اسی ادارے میں تعلیم حاصل کی اور اسی ادارے کے سب سے بڑے گرائونڈ میں کھیلا مگر اس ادارے کو مکمل طورپر تباہ حالی کے مقام پر پہنچایاگیا تھاجس میں بہتری شہریوں نے دیکھی ہیں اور اگر ہر قسم کے سیاست اوردیگر سے نکل کر دیکھاجائے تو صحت ،تعلیم ،امن وامان کی بہتری سب کو نظرآئے گی ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر وچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی پی اینڈ ڈی چمن سے منتخب شدہ صوبائی اسمبلی کے ممبر اصغرخان اچکزئی نے گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کے فٹبال گرائونڈ پر انٹر اسکول سپورٹس فیسٹویل کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس سے پہلے فٹبال کا فائنل میچ سٹیزن ہائی اسکول اور گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کے درمیان کھیلاگیا جس کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا میچ کا دوسرے ہاف میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول نے یکے دیگرے دوگول کرکے اپنی ٹیم کو برتردی دلادی جوکہ آخر تک برقراررہی میچ میں سٹیزن ہائی اسکول کو پنلٹی بھی ملی مگر اس کو سٹیزن ہائی اسکول کے کھلاریوں نے ضائع کردیا جبکہ اختتامی تقریب میں چمن کے مشہور قبائلی سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور سپورٹس فیسٹویل زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی ہوا جس کی میزبانی گورنمنٹ ہائی اسکول کے پرنسپل محمدانور ،سپورٹس آفیسر عبدالستار اچکزئی ،محبوب خان اچکزئی اوردیگرنے کی جبکہ اختتامی تقریب میں ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی ،نورزئی قوم کے سربراہ حاجی فیض اللہ خان نورزئی ،حاجی شیر گل خان عشیزئی ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پریس سیکرٹری اسدخان اچکزئی ،مرکزی رہنماء گل اچکزئی ،مشررزاق ، پی ایچ ای جانان احمد مقصود ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حافظ سلیم ، اکائونٹنٹ میونسپل کارپوریشن امان اللہ اچکزئی، مطیع اللہ اچکزئی ،سفرمحمدقبائل ،آدم خان اوردیگرنے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اصغرخان اچکزئی نے مزیدکہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی سرگرمیاں بھی لازمی ہے کیونکہ اس سے طلباء میں مزید مقابلے کا رحجان پیداہوگا اوروہ مقابلہ وہ تعلیم کے میدان میں بھی جاری رکھیں گے اور اس سے اچھے تعلیم یافتہ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین کھلاڑی بھی ہمیں ملے گا اورکھیل سے ان کے دماغ مزید اچھے اندازمیں کام کریں گے انہوںنے مزیدکہاکہ جب ہم عوامی رائے سے منتخب ہوئے تو ہر ادارہ تباہی کے قریب تھا جس کو سیاست کی بھینٹ چڑھایاگیا تھا مگر الحمد اب عوام کو نظرآرہی ہے کہ اس میں کتنی حد تک تبدیلی آچکی ہے جس کا واضح ثبوت سول ہسپتال چمن کا ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تعلیم کی زبوحالی کو بھی بہترین انداز سے کنٹرول کررہے ہیں جبکہ امن وامان کی مخدوش صورتحال کوڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی نے اپنے لیویز ٹیم کے ساتھ مکمل کنٹرول کررکھا ہے اور اتنے بڑے بڑے واقعات نہیں ہورہے جوکہ پہلے ہورہے تھے جس کوکنٹرول کرنے کیلئے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمنٹنے کی ضرورت تھی جو ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر شفقت انور شاہوانی اور ان کی لیویز ٹیم نے بہترین انداز میں کئے ہیں اور ہم سب کوچاہے کہ لیویزکاساتھ دیں اورانہوںنے مزیدکہاکہ چیف آفیسرحافظ سلیم صفائی کی صورتحال کو بہتر سے بہترین کررہے ہیں اور مختلف طریقوں سے ان کو کنٹرول کررہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے اور پانی کا مسئلہ بھی حل کررہاہے انہوںنے مزیدکہاکہ یہ شہر ہماراہے اوراس میں ہم سب زندگی گزارناہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم سب اس میں اپنا بہترین کردار اداکریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں بھی ہم پر فخر کریں اور ان کیلئے ایک راستے کاانتخاب کریں جوکہ تعلیمی لحاظ سے مضبوط ہوں جس میں ایک بہترین تعلیم نظام موجود ہو اورجس میں امن امان کی بہترین صورتحال موجود ہو آخر میں یونیورسل اسکول کو کرکٹ کا وننگ ٹرافی دیاگیا جبکہ دیگر رنر اپ ٹیموں میں اور ونر ٹیموں میں نقد انعامات ،ٹرافی ،وردیاں تقسیم کئے گئے جبکہ تمام آفیشلز اورکھلاریوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے آخر میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول کے پرنسپل محمدانور اچکزئی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے ممبر اصغرخان اچکزئی کو خصوصی شیلڈ دیاگیا ۔