وزیر اعظم عمران خان کا کلبھوشن یادیو کو رہا نہ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم
اسلام آ با د وزیر اعظم عمران خان نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے)کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو بھارت واپس نہ بھیجنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا کمانڈر کلبھوشن یادیو کو بے گناہ قرار دے کر رہا اور بھارت کو واپس نہ بھجوانے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،انہوں نے مز ید کہا کہ وہ پاکستانی عوام کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ہے اور پاکستان قانون کی روشنی میں آگے بڑھے گا۔