کئی اداکاراؤں نے مادھوری کی وجہ سے ’’دل تو پاگل ہے‘’ میں کام کرنے سے انکار کیا، کرشمہ کپور

0 4

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کئی اداکاراؤں نے مادھوری ڈکشت کی وجہ سے ’دل تو پاگل ہے’ میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔کرشمہ کپور نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ، سابق اداکارہ ببیتہ کپور نے یہ کردار ادا کرنے کے لیے

ان کی حوصلہ افزائی کی تھی۔بولی وڈ اداکارہ کرشمہ آج ریئلٹی شو انڈین آئیڈل 12 میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گی اور اس قسط میں شو کے ٹاپ 6 اْمیدوار کرشمہ کپور کی فلموں کے گانے گائیں گے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کا ایک

پرومو شیئر کیا گیا ہے جس میں کرشمہ کپور فلم ’دل تو پاگل ہے’ سے متعلق گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔کرشمہ کپور نے بتایا کہ ہر ہیروئن نے فلم ’دل تو پاگل ہے‘ میں کام کرنے سے منع کر دیا تھا کیونکہ یہ ایک ڈانس فلم تھی اور اس میں مادھوری ڈکشت کے مدمقابل ڈانس کرنا تھا تو سب نے یہی کہہ کر منع کیا کہ ’نہیں، ہم مادھوری ڈکشت جی کے ساتھ کیسے ڈانس کرسکتے ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.