صوبائی حکومت کے خلا ف من گھڑ ت پر وپیگنڈہ کیا جارہا ہے، بشریٰ رند

0 8

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی مشیر برائے اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کے تمام علاقوں کی بلا تخصیص ترقی کو بھی یقینی بنارہی ہیں کوئٹہ سے باپ جماعت کاکوئی بھی نمائند ہ انتخابات میں کامیاب نہیں ہوا لیکن اس شہر کی ترقی کو حکومت نے اولین ترجیحات میں شامل کیاہے۔صوبائی حکومت کے خلا ف من گھڑ ت پر وپیگنڈہ کیا جارہا ہے، صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات متعارف کرائے جارہے ہیں صوبے میں ہر خاندان کو مر حلہ وار صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ جوہر طرح کے بیماری کے علاج کیلئے ملک کے کسی بھی ہسپتال سے علاج کروا سکیں گے۔ صوبے میں تعلیمی شعبے کو ترقی دینے کیلئے مختلف کالجز تعمیر کئے جائیں گے۔ جہاں پرعوام کو معیا ری اور اعلیٰ تعلیم فراہم کی جائے گی صوبائی مشیر برائے اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے مزید کہا کہ صوبے کے بڑے شہر وں کی مسٹر پلاننگ کی جائے گی تاکہ وہاں پر عوام کو مسنگ سہولیات فراہم کی جائے اور مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا۔اس شعبے کو گزشتہ 70سالوں سے یکسر نظر آنداز کردیا گیا تھا اور عوام طر ح طرح کے مسائل کا سامنا کررہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے گزشتہ روز سبزل روڈ توسیعی پروگرام کا افتتاح کیا اور اس پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا،موجودہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کو ملک کی دیگر ترقی یافتہ شہروں کے مساوی لانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنارہی ہے شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مختلف علاقوں میں لنک سڑکیں تعمیر کی جارہی ہے۔جس سے ٹریفک کے مسائل کافی حد تک کم ہوجائیں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہاکہ صوبے میں غذائی قلت کے شکار بچوں کو بروقت خوراک کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔اور صوبے میں ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن سے متعلق مسائل کے حل کیلئے حکومت نے پینشن فنڈ کا اجراءکر دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ صوبے میں کم آمد نی کے حامل سرکاری ملازمین کیلئے اپنا گھر اسکیم بھی متعارف کردی گئی ہے تاکہ ا ±ن کو اپنا گھر کا حصول ممکن بنا یا جاسکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.