ریڈیو پاکستان کی نشریات سے اپنے صوبے کے عوام کو مستفید کیا جائے،ظہور احمد آغا

0 170

: گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہاکہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس ترقی یافتہ دور میں ریڈیو پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آئنگ کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھانے کی اشد ضرورت ہے. گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات سے اپنے صوبے کے عوام کو مستفید کیا جائے. یہ بات انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں اختر بلوچ کی قیادت میں ریڈیو پاکستان ایمپلائز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ ہم ریڈیو پاکستان کوئٹہ سینٹر کے ذریعے صوبےبھر کے عوام کو تازہ ترین حالات وواقعات سے نہ صرف اپنی مادری زبان پشتو، بلوچی، براہوی اور ہزارگی وغیرہ میں باخبر رکھ سکتے ہیں بلکہ صوبے میں آباد تمام اقوام کی زبان، تاریخ اور شاندار اقدار و روایات کو اُجاگر کرنے کیلئے ریڈیو پاکستان کے ایمپلائز کو بروئےکار بھی لایا جاسکتا ہے۔ گورنر نے درپیش مشکلات، فنڈز کی کمی، اراضی اور صوبہ میں بوسٹرز کی عدم دستیابی کے حوالے سے اپنا ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔#

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.