چیف اکرام الدین کا پشاور حیات آباد خودکش دھماکہ کی شدید مذمت۔

0 156

دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پشاور حیات آباد میں دہشتگردوں کی طرف سے خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی ملک و قوم کی ترقی میں اہم رکاوٹ ہے جب تک دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ نہیں ہوگا تب تک ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی حفاظت صرف افواج پاکستان، پولیس فورسز، فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کی نہیں بلکہ ملک کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے فورسز کے جوانوں نے ہمیشہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کو شکست دینا متفق و متحد ہونے سے ہی ممکن ہے۔ بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پشاور حیات آباد میں دہشتگردوں کی طرف سے خودکش دھماکہ میں زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور اہلکاروں کو صحت یابی نصیب فرمائے اور اللہ تعالی پاکستان کو قائم و دائم رکھیں اور اللہ تعالی پاکستان کو دشمن قوتوں سے نجات دلائیں۔آمین

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.