یورپ سمیت دنیا بھر میں آئی ٹی بندش سے کاروبار زندگی متاثر، بیشتر پروازیں معطل

0 99

یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بینکوں، فضائی کمپنیوں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ٹی وی اور ریڈیو نشریات سمیت سپر مارکیٹس کے سسٹمز مائیکرو سافٹ کے ونڈوز ورک اسٹیشنز میں ہونے والی ایک خامی کے نتیجے میں آف لائن ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سائبرسیکیورٹی پلیٹ فارم کراؤڈ اسٹرائیک کے ڈاؤن ہونے کی وجہ سے عالمی آئی ٹی مسائل، مائیکروسافٹ کریش، متعدد امریکی ریاستوں میں 911 بندش، اور بین الاقوامی ایئر لائنز، بینکوں اور میڈیا آؤٹ لیٹس کو سائبر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، ڈیلٹا، یونائیٹڈ اور امریکن ایئر لائنز سمیت کئی بڑی امریکی ایئر لائنز کی تمام پروازیں جمعہ کی صبح مواصلاتی مسئلے کی وجہ سے گراؤنڈ کر دی گئی ہیں،

ایف اے اے نے کہا کہ ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ ایئر لائنز کی تمام پروازوں کو ان کی منزل سے قطع نظر متاثر کرتا ہے۔ان ایئر لائن کی گراؤنڈنگ اس وقت ہوئی جب مائیکروسافٹ کی ایک اہم بندش نے فرنٹیئر ایئر لائنز کو جمعرات کو گھنٹوں تک تعطل سے دوچار کیے رکھا حالانکہ ان ایئر لائنز کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ کو ہٹا دیا گیا ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ ’گراؤنڈ اسٹاپ‘ کب تک نافذالعمل رہے گا، حالانکہ ایف اے اے کی جانب سے اگلی اپ ڈیٹ ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح 5 بجے تک دستیاب ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.