ن لیگ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھتی ہے ،جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)عوام کی خدمت کواولین ترجیح سمجھتی ہے،مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے ،دہشتگردی کو جڑ سے اکاڑنے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات کررہی ہے ،مسلم لیگ(ن)کو جب بھی عوام کی خدمت کا موقع ملا ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ضروری ہے کہ وطن عزیز کی دفاع اور ترقی کیلئے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی ذمہ داری نبھائیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بے روزگاری ،مہنگائی اور دہشتگردی بڑے مسائل ہیں ان کے حل کیلئے سنجیدگی کے ساتھ کام کی ضرورت ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کرنے کو عبادت سمجھتی ہے۔ہمارے مخالفین جنہیں عوام نے ملک بھر میں مسترد کیا اب دعوے ترقی کے دعوے کرتی ہے تو پھر گراﺅنڈ پر کچھ کیوں نہیں ؟انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے ،اس کی حفاظت میری اور قوم کی ذمہ داری ہے، جب تک ان عہدوں پر ہیں، ترقی کی نئی مثالیں قائم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کہا کرتا تھا عوام کیلئے آلو، پیاز، ٹماٹر کے ریٹ کم کرنے نہیں آیا