امریکی صدر نے منشیات کے طور پر استعمال ہونیوالی اوپیائڈ گولی کو چین کے ساتھ تجارت سے مربوط کر د یا

0 175

سنگاپور کے اخبار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈولنڈٹرمپ نے امریکہ کے اندر منشیات کے طور پر استعمال ہونیواالی اوپیائڈ گولی کو چین کے کے ساتھ تجارت سے مربوط کیا ہے جو سمجھ سے باہر ہے۔چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق ٹیرف ، اوپیائڈ اور افیون کے درمیان عجیب وغریب ربط کے عنوان سے شائع مضمون میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈولنڈٹرمپ نے امریکہ کے اندر منشیات کے طور پر استعمال ہونیواالی اوپیائڈ گولی کو چین کے کے ساتھ تجارت سے مربوط کیا ہے جو سمجھ سے باہر ہے۔مضمون میں کہا گیا کہ جب دنیا کو امید ہونے لگی کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی مشاورت کے تازہ ترین دور کو کامیابی ملی ہے تو ادھرامریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے یکم ستمبر سے چین کے تین کھرب امریکی ڈالرکی مضنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا۔ٹرمپ نے “چین کی طرف سے فینٹینیل ادویہ کی امریکہ میں داخلے پر پابندی نہ لگانے ” کو اضافی ٹیرف لگانے کا سبب بتایا ہے۔حقیقت میں امریکہ کے اندر اوپیائڈ گولی کے غلط استعمال کو چین-امریکہ کے درمیان تجارتی کشمکش کو مزید شدید بنانے کیلئے استعما ل کیا گیا ہے۔مضمون میں کہا گیا کہ امریکہ کا یہ الزام بالکل بے بنیاد ہے۔چین نے فینٹینیل کے مسئلے کے حوالے سے کافی زیادہ کام کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.