افغانستان، سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، خواتین و بچوں سمیت12افراد جاں بحق

0 4

کابل شمالی افغان صوبہ بلخ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افغان صوبہ بلخ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 12 افرادجاں بحق ہو گئے۔دولت آباد کے کمشنر محمد یوسف کیمطابق، یہ دیسی ساختہ بم اس وقت پھٹا جب وہاں سے ایک مسافر بس گزر رہی تھی ۔ اس واقعے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 7 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے مگر حکام نے طالبان پر شبہ ظاہر کیا ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.